ممبئی:( ورق تازہ نیوز )بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی ہمیشہ اپنے الگ تھلک انداز کے لئے جانے جاتے ہیں. اپنی زبردست اداکاری سے فلم انڈسٹری میں نام کرنے والے نواز الدین ان دنوں اپنی فلم ٹھاکرے کی تشہیر کیلیے مختلف ٹی وی شوز میں نظر آرہے ہیں.
گزشتہ دنوں 9XM کے شو اسٹار ٹریک میں انھیں اور امرتا راؤ کو مدعو کیا گیا تھا. جہاں پر اینکر نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپکو زندگی بھر ایک ہی ڈش (پکوان) کھانے کیلئے دیا جاتا ہے تو آپ کسے پسند کریں گے. اس پر نواز الدین نے فوراً "تہاری” کا نام لیا. اور ساتھ میں مختصرا اس کی ریسپی بھی بتا ڈالی.
ویڈیو دیکھے
واضح رہے کہ تہاری مراٹھواڑہ کی ایک مشہور ڈش ہے. خاص طور پر ناندیڑ تہاری کا وطن کہلاتا ہے. نواز الدین کا تعلق مظفر نگر یوپی کے ایک گاؤں سے ہے. یوپی میں بھی تہاری کی طرز پر ہی ڈش بنائی جاتی ہے. جسے تہاری یا تہری کہا جاتا ہے.
انٹرویو کا ویڈیو واٹس اور فیس بک پر کافی وائرل ہوگیا ہے.