مالیگاؤں:(نامہ نگار) مالیگاؤں شہر کانگریس کے صدر و میئر شیخ رشید اور رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کے توسط سے کانگریس ترجمان صابر گوہر نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر جناب راہل گاندھی کے ذریعہ شریمتی پرینکا گاندھی وڈھیرا کو سرگرم سیاست میں حصہ لینے کے اعلان کیساتھ ہی انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور مشرقی اتریردیش کا نگراں مقرر کرنے پر مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی اور اہلیان شہر کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے واضح رہے کہ آج ہی راہل گاندھی نے یرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں حصہ لینے ساتھ انہیں جنرل سکریٹری کا عہدہ تفویض کیا اور اتر پردیش میں کانگریس پارٹی کے کھوئے ہوئے وقار کو واپس حاصل کرنے کے عزم کیساتھ اپنے بل پر پارلیمینٹ الیکشن کی تیاریوں کا اعادہ کیا ہے کانگریس ترجمان کے مطابق جو لوگ کانگریس مکت بھارت کا خواب دیکھ رہے ہیں پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں حصہ لینے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور کانگریس پارٹی ایک بار پھر آن بان اور شان کیساتھ ملک کے اقتدار پر قابض ہوگی