نصابی کتابوں میں آر ایس ایس کے بانی کی تقریر کا دفاع

بنگلورو: کرناٹک کی کچھ تعلیمی تنظیموں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی کیشو بلیرام ہیگدیوار کی تقریر کو دسویں جماعت کی نصابی کتابوں میں شامل کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر بی سی ناگیش نے منگل کو کہا کہ کتاب میں بانی کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ہے ، صرف ان کی متاثر کن تقریر ہے۔

منگل کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ناگیش نے کہاکہ نصابی کتاب میں مسٹر ہیگدیوار کے بارے میں کچھ نہیں لکھا ہے ، صرف ان کی متاثر کن تقریر کا ذکر ہے جو لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ جو ہنگامہ کررہے ہیں انہوں نے اس پر کوئی غور نہیں فرمایا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریسی اسٹوڈنٹس یونین اور اکھل بھارتیہ شکشا بچاؤ کمیٹی نے مسٹر ہیگدیوار کی تقریر کو اسکول کی نصابی کتابوں میں شامل کرنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مسٹر ناگیش نے کہا کہ ان تنظیموں نے کتاب میں ٹیپو سلطان یا ہزاروں مندروں کو تباہ کرنے والے مسلمان حملہ آور کے بارے میں لکھنے کی کبھی مخالفت نہیں کی۔

 

Leave a comment