نشے کے سوداگر ہی نہیں ہتھیاروں کے تسکر بھی تھے باپ بیٹے » دبوچے گئے چار بھائی » باپ فرار 84 ہزار کے ہتھیار اور منشیات ضبط

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کے زیتون پورہ علاقے سے پولیس نے ایسے چار سگے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے ۔جو نہ صرف بچوں کو نشے کی دوا فروخت کرتے تھے تھابلکہ ہتھیاروں کی سپلائی بھی کرتے تھے۔ جن کے پاس سے پولیس نے 84 ہزار روپئے کی نشے کی گولی اور کٹہ و دیگر مہلک ہتھیار برآمد کیا ہےجبکہ اس گروہ کا سرغنہ چاروں بھائیوں کا باپ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ہے ۔

بھیونڈی شہر پولیس کو شکایت ملی کہ بھیونڈی کے زیتون پورہ علاقے میں ایک دکان سے نشے کی گولی اور ہتھیاروں کی سپلائی کی جاتی ہے ۔ مزکورہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر انکت گوئل کی رہنمائی اور سینئر پولیس انسپکٹر سبھاش كوكاٹے کی قیادت میں خواتین API روہنی سونار، پی ایس آئی شرد بركڈے کے ساتھ بركٹے، وجئے بھالیراو، باگل، مہالے کی ٹیم نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ مار کاروائی کر نعیم خلیل مومن (33)، ندیم عرف ايبا خلیل مومن (25)، کلیم خلیل مومن (26)، وسیم خلیل مومن (28) کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ۔جبکہ خلیل عرف سردار عرف تاجييا والے محمد بشیر مومن (63) پولیس کو چکمہ دیں کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گيا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار چاروں ملزمین سگے بھائی ہے ۔

جنكے پاس سے پانچ ہزار روپے قیمت کا دیسی کٹا اور زندہ کارتوس، سات چاقو، ایک تلوار کے ساتھ چار ہزار 550 روپئے کی نشے کی گولیاں ، گٹکھا 74 ہزار روپیہ نقد سمیت 83 ہزار کا سامان برآمد کیا ہے ۔ گرفتار ملزمین کو منگل کے روز پولیس نے عدالت میں پیش كياتھا جس میں سے تین کو 20 مئی تک پولیس حراست اور ندیم کو مجسٹریٹ کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس یہ پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ نشے اور ہتھیار کا سوداگر مذکورہ خاندان کہا سے سامان لاتا تھا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading