گنگا جمنی تہذیب کی بقاء کے لیے ہندو مسلم کے ساتھ ہی سبھی فرقوں کو اتحاد وبھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا:اشوک چوان

ممبئی کانگریس اقلیتی شعبہ کی دعوت افطار

ممبئی،16مئی(ایجنسیز) ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بقاءاور ہندومسلم کے ساتھ ساتھ سبھی فرقوں کو امن وبھائی چارگی کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،کیونکہ اس اتحاد وبھائی چارگی کو نقصان پہنچا نے کے لیے چند عناصر سرگرم ہیں ،اور یہ آپسی اتحاد واتفاق ان کی سازش کو پارہ پارہ کردے گا،اس بات کا اظہارآج یہاں اسلام جمخانہ میں منعقد ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیورا اور اقلیتی شعبہ کے چیئرمین حاجی ببوخان کی افطار پارٹی میں سابق وزیراعلیٰ اور ایم پی سی سی صدراشوک چوان نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینا چاہئے جوکہ ملک کے جمہوری اقدار اور سیکولرزم کے لیے کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اشوک چوان نے کہا کہ اس انتخابی دورمیں ہم نے کچھ طاقتوںکی بے جا سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا ہے جوکہ اس درمیان کھل کر سامنے آگئی ہیں اور ملک میں امن وامان اور بھائی چارگی کو پارہ پارہ کرنے کے لیے کوئی موقعہ نہیں چھوڑنا چاہتی ہیں،لیکن رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی اس طرح کے اجتماع سے کبھی تقویت ملتی ہے اور ایسی طاقتوںکو منہ کی کھانی پڑتی ہے ،کیونکہ مل جل کر رہنا ہمارے خمیر میں ہے۔

اس سے قبل ایم آرسی سی صدراور سابق ایم پی ملنددیورا نے بھی کہا کہ افطار کے لیے منعقد کی جانے والی تقریب آپسی بھائی چارہ اور اتحاد کو بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور ایسی طاقتوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے جوکہ ہمیں لڑانا چاہتے ہیں ۔اس تقریب سے سابق وزیراور سنیئر لیڈرعارف نسیم خان نے بھی خطاب کیا ،جبکہ لوک سبھا کی امیدوار اور ادکارہ اُرملا ماتونڈکر ،سابق وزیر پروفیسر جاوید خان ،جنرل سکریٹری ذاکرخان،ایم ایل اے امین پٹیل ،مولانا ظہیر عباس رضوی،مولانا سیّد اطہر علی،مولانا اعجاز کشمیری اور فلم اداکاراور فلسماز اکبرخان نے بھی شرکت کی اور ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر نماز مغرب کا وسیع لان میں انتظام کیا گیا جبکہ عشائیہ بھی رکھا گیا تھا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading