ناندیڑ:80 سے زائد آٹورکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

ناندیڑ:13جنوری(ورق تازہ نیوز)

شہر کے ٹرافک نظام کو درہم برہم کرنے کیلئے ذمہ دار بے ہنگم آٹورکشہ ڈرائیوروں کے خلاف شہر ٹرافک پولس نے مہم شروع کردی ہے اور 70تا80 آٹورکشہ والوںکے خلاف جرمانہ کی کاروائی کی گئی ہے ۔

شہر کے اہم چوراہوں میں100میٹر کے فاصلے تک نوپارکنگ زون کااعلان کیاگیاہے ۔ ناندیڑکے ایس پی سنجے جادھو ‘ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے کی موجودگی میںدو دن قبل شہر کے ٹرافک مسائل پر اجلاس کاانعقاد کیا گیاتھا ۔جس میں ٹرافک پولس کے پی آئی چندرشیکھر کدم ودیگراہم عہدیداران نے شرکت کی تھی ۔ سارے شہر کا ٹرافک تروڑاناکہ تا برقی چوک تک ایک ہی سڑک پر ہونے سے ٹرافک کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ اسلئے متبادل راستوں کااستعمال ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ سڑکوں پرغیرمجاز قبضہ جات اور فٹ پاتھ پردوکانداروں کے قبضے ‘ہاتھ گاڑوں کا سڑکوں کے کنارے کھڑے رہنا اور پھر بے ہنگم آٹورکشہ والوں کاسڑک پر کہیں بھی کھڑے رہے کر مسافروں کو لینا ان کی وجہ سے شہر میں ٹرافک کے مسائل کافی بڑھ گئے ہیں۔ ان مسائل کی یکسوئی کیلئے مذکورہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔

گاڑیوں کی ضروری مقامات پر پارکنگ کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کرنے پر خصوصی تبادلہ خیال ہوا ۔اسلئے شہر کے تمام اہم چوراہوں پر100میٹرک تک نوپارکنگ زون کااعلان کیاگیا ہے۔ جس کی وجہہ سے ہی ان چوراہوں پر ٹرافک کے مسائل کم ہوں گے۔

پولس نے بے ہنگم آٹورکشہ ڈرائیوروں کے خلا ف جرمانہ کی کاروائی کی گئی اور تقریبا 70تا80 ڈرائیوروں سے 42ہزار رپے وصول کئے ۔اس مہم میں کاکا صاحب روڈگے ] روی راٹھوڑ‘ بلی رام دُھمال ‘ پنکج جھنگڑے ‘واڑی والے پولس ملازمین نے حصہ لیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading