ناندیڑ:حمال پورہ میں نوجوان کوقتل کرنے کی کوشش

ناندیڑ:13جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے حما ل پورہ وشنو نگر میں گزشتہ شام ایک نوجوان پر خنجر سے وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔

شیواجی نگر پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب 11جنوری کوشام چھ بجے حمال پورہ وشنو نگر ناندیڑ میں فریادی بھگوان باپوراو¿ پانچال عمر35سال نے ملزم سے پوچھا کہ تم مریے والدسے رقم کیوںمانگ رہے ہو اورر انھیںمارپیٹ کیوںکی؟اسی بات پر ملزم نے اپنے پاس موجود خنجر نکال کر فریادی پر وارکرکے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ پولس نے ملزم کے خلاف دفعہ 307کے تحت اقدام قتل کامقدمہ درج کیا ہے ۔ اے پی آئی پٹھان معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading