ناندیڑ:31 مارچ سے پہلے اپنے گھروں اور پلاٹوں کو مستقل کریں بصورت دیگر تعمیرات کو منہدم کیاجائے گا:کلکٹر

ناندیڑ:یکم فروری۔( ورق تازہ نیوز) اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے بہت سے لوگوں نے گنٹھے و اری میں زمین خریدی اور اس پر اپنا ٹھکانہ بسایا۔ تاہم، نجی اراضی کو چھوٹے پلاٹوں میں غیر مجاز تقسیم کرنے اور ان پلاٹوں کو ضرورت مند افراد کو رہائشی تعمیرات کے لیے منتقل کرنے کا رواج بڑھتا جا رہا تھا۔ حکومت کے سامنے سوال یہ تھا کہ اس پر بنے ہوئے انتہائی غریبوں کے گھروں کا کیا کیا جائے؟

مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے ایک مو¿ثر عدالتی حل تلاش کرنے کے لیے 10 مارچ 2021 کو مہاراشٹر گنٹھے واری وکاس (ریگولیشن، اپ گریڈیشن اور کنٹرول) (ترمیمی) ایکٹ، 2021 نافذ کیا۔ جنہوں نے اس عمل کو مکمل نہیں کیا اس نے اپنا غیر مجاز پلاٹ ضرورت مندوں کو فروخت کر دیا۔ ان ضرورت مندوں نے اس پر گھر بنائے۔

اس ایکٹ نے دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے شہریوں اور 31 دسمبر 2020 سے پہلے مکانات تعمیر کرنے والوں کے لیے اپنے مکانات اور پلاٹوں کو ریگولرائز کرنا ممکن بنایا ہے۔ایسے لوگوں کو اپنے گھروں اور پلاٹوں کو مستقل کرانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اس کے لیے 31 مارچ 2022سے پہلے درخواست دینا ضروری ہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اس طرح کا اشارہ ضلع کلکٹرڈاکٹر وپن ایتنکر نے دیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading