برطانیہ کے ایک فارم ہاؤس میں عشروں سے رکھے ہوئے نادر مجسمے کی نیلامی سے 70 ہزار پاؤنڈ حاصل ہونے کی توقع ہے، کیونکہ یہ مجسمہ برطانوی آرٹسٹ ہنری مور کی ایک نادر و نایاب شے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ مجسمہ اب سولہ مارچ کو ڈریویٹس کے تحت نیلامی کے پیش کیا جائے گا۔برطانیہ کے عہد جدید کے عظیم اور معروف مجسمہ ساز ہنری مور نے اسے ’مدر اینڈ چائلڈ‘ کا عنوان دیا تھا۔آکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ جان ہاسٹنگز جو کہ ولٹشائر انگلینڈ میں رہتے تھے ان کے گھر کے مینٹل پر 1970 سے 2019 میں ان کی موت تک موجود تھا۔جان ہاسٹنگز کے خاندان نے ان کی موت کے بعد اسے ہنری مور کے مجسموں سے مماثل قرار دیا تھا۔