نماز پڑھی تو ملازمت گئی: پونہ کے مسلم سافٹ ویئر انجینئر امان خان کی لڑائی جاری, دہلی میں ستیہ گرہ

نماز پڑھنے گئے ، تو ملازمت سے نکال دیا ۔۔۔!
پونے شہر میں 80دنوں تک ستیہ گرہ کی۔ جب انہیں وہاں انصاف نہیں ملا تو وہ انصاف کی لڑائی لڑنے دہلی آگئے۔

دہلی ۔ 19 نومبر 2018
سافٹ وئیر انجینئر امان خان نے پارلیمنٹ اسٹریٹ میں ستیہ گرہ کر کے انصاف کی اپیل کی ہے۔مہاراشٹر کے شہر پونے کے باشندہ امان خان کا کہنا ہےکہ سافٹ ویئر کمپنی نے انہیں محض اس لیے سے نوکری سے نکال دیا کیونکہ وہ نماز پڑھنے گئے تھے۔سافٹ وئیر انجینئر امان خان کا الزام ہے کہ انہیں نماز پڑھنے کی وجہ سے ملازمت سے نکال دیا گیا۔

امان خان نے ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف پونے شہر میں 80دنوں تک ستیہ گرہ کی۔ جب انہیں وہاں انصاف نہیں ملا تو وہ انصاف کی لڑائی لڑنے دہلی آگئے۔

پارلیمنٹ اسٹریٹ پر ستیہ گرہ میں بیٹھے امان خان نے بتایا کہ رواں سال کے اپریل کے مہینے میں انہیں ایک کارپوریٹ کمپنی کی ملازمت سے صرف اس لئے ہاتھ دھونا پڑا کیونکہ وہ عصر کی نماز پڑھنے گئے تھے اور تھوڑی تاخیر سے آفس واپس پہنچےتھے۔

ویڈیو دیکھے امان خان کا کیا مطالبہ ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading