ناندیڑ: 3 اکتوبر (ورقِ تازہ نیوز)شہر کے عیدگاہ قدوائی نگر تا واجے گاو?ں کو جوڑنے والے بندھارے (پشتہ) پر آج دوپہر کو ایک افسوسناک واقعہ
پیش آیا، جہاں تیراکی کی غرض سے گئے 17 سالہ **شیخ سہیل شیخ ابراہیم گوداوری ندی کے تیز بہاو ¿ میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سہیل اپنے چند دوستوں کے ہمراہ تقریباً دوپہر 12 بجے بندھارے پر پہنچاتھا۔ اگرچہ مقامی افراد نے نوجوانوں کو تیراکی سے منع کیا تھا، تاہم سہیل نے کسی کی نہ سنی اور ندی میں اتر گیا۔ اس کے دوستوں نے خطرہ محسوس کرتےہوئے پانی میں قدم نہ رکھا لیکن سہیل مسلسل تیراکی کرتا رہا۔ عینی شاہدین کے بقول وہ کئی گھنٹوں تک ندی میں تیرتا رہا، مگر اچانک وہ پانی کےبہاو میں غائب ہوگیا اور پھر نظر نہ آیا۔
سہیل کے چچا نے بتایا کہ”ہمارا بھتیجا ضدی مزاج کا تھا، مقامی لوگوں نے اسے کئی بار روکا لیکن وہ
نہیں مانا، نتیجتاً یہ حادثہ پیش آگیا۔”واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی نوجوانوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت سہیل کو
تلاش کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی کامیابی نہ ملی۔ اس کے بعد خبر ملنے پر گوداوری جیون رکشک دل** اور **میونسپل کارپوریشن کی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ٹیم نے ندی میں کئی مقامات پر تلاش کی، لیکن شام 7 بجے تک سہیل کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ریسکیو ٹیم کے ایک افسر نے کہااب اندھیرا بڑھ گیا ہے، پانی میں تلاش کرنا خطرناک ہوگا۔
لہٰذا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور کل صبح 7 بجے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔مقامی عوام نے اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندی میں تیراکی پر سخت پابندی عائد کی جانی چاہئےتاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔یہ واقعہ ایک بار پھر اس
حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ گوداوری ندی کے تیز بہاو ¿ میں تیراکی نہ صرفخطرناک بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔