ناندیڑ:’ حقہ پارلر“پرپولس کاچھاپہ

اندیڑ:14مارچ (ورق تازہ نیوز)کیفے سنٹراورہُکّا پارلرناندیڑ کی ثقافت کبھی نہیں رہی لیکن تین ۔چارسالوں میں شہرمیں کیفے سنٹرس نے دھوم مچارکھی ہے ان کیفے سنٹرس نے نوجوان نسل کو برباد کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ حالانکہ پولس نے ا نکے کاروائی بھی کی اسکے باوجود آج بھی شہر میں کیفے جاری ہے ۔اب نوجوان نسل کوبربادی کی سمت لے جانے کیلئے اب” حقہ اپارلر“کلچرل کااضافہ ہوگیاہے ۔

نوجوان لڑکے بالخصوص کمسن بچے بھی پارلر میں آکر حقہ کھینچ کر نشہ کے مزے لیتے ہیں ۔ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن نے ناوگھاٹ تادودھ ڈیری روڈ پر جاری ہکّاپارلر پر چھاپہ مارا اورچودہ ہزار روپےو ں کامال ضبط کیا ہے ۔ جو لڑکا پارلر چلارہاتھااسکی عمر 19سال بتائی جاتی ہے جس کا نام ارباز ہے ۔

پولس نے دفعہ 4/21 کوپٹا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔یہ پارلر ٹین شیڈ کے کمرے میں غیرقانونی طریقہ سے چلایاجارہاتھا۔ پی آئی گھوربانڈکی قیادت میں یہ کاروائی انجام دی گئی ۔ محمدارباز احمدپاشاہ ساکن ہتائی کربلا کو حراست میں لیاگیا ۔پولس نے یہاں سے مختلف سازوسامان ضبط کیا ہے ۔