ناندیڑ کے معروف مؤذن محمد قدیر الدّین ( مرحوم) کی اہلیہ کا انتقال  

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز ) آج بتاریخ 26 اپریل 2021 بروز پیر کو ناندیڑ کے قدیم گنج کی مسجد حضرت غازی فتح جنگ خاں نوابؒ کے معروف سابقہ مؤذن محترم جناب محمد قدیر الدّین صاحب مرحوم کی اہلیہ اور محمد منہاج الدّین (مینیجر، فرانڈے ہونڈا شو روم، ناندیڑ) کی والدہ محترمہ محترمہ احمدی بیگم کا آج ۲۶ اپرہل کوصبح ٹھیک ساڑھے نو (9:30) بجے قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے. (انا لله وانا اليه راجعون).

مرحومہ نہایت ملنسار، صوم و صلوۃ کی پابند اور نیک طبیعت کی مالک تھیں. الله تعالیٰ، مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاء فرمائے. مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین.

مرحومہ، اکبری بیگم، محمد نصیر الدین (مرحوم)، ناندیڑ مہا نگر پالیکا کی معلّمہ اصغری بیگم، محمد ظہیر الدین، محمد ریاض الدین، محمد سراج الدین، اختری بیگم، محمد منہاج الدین اور محمد مجیب الدین کی والدہ محترمہ تھیں.

ان شآء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ٹھیک ساڑھے پانچ (5:30) بجے بمقام مسجد حضرت غازی فتح جنگ خاں نوابؒ، قدیم گنج، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متّصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading