ناندیڑ کے شہریان کی زند گیوں سے کارپوریشن کا کھلواڑ

ناندیڑ:5مئی( ور ق تازہ نیوز)شہر کے غیرقانونی ہورڈنگس ‘موبائیل ٹاور ور کیبل ڈالنے سے خطرناک بنی شہر کی سڑکوں کی آڈیٹ کرنے کی قراراداد 14فروری 2019 کو منظور ہونے کے بعدبھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔اسی اثناءمیں کل شہر کے ہنگولی گیٹ علاقہ میں موبایل ٹاور کوآگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پونہ میں اشتہاروالا لوہے کا بورڈ منہدم ہوگیاتھا جس میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کے بعد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام میںباپوراو¿ گجبھارے نے اشتہار اصول کے تحت 8اکتوبر 2018 کو تجویز داخل کی تھی جس کے چار ماہ بعد 14فروری 2019 کو ناندیڑکارپوریشن کے اجلاس عام میں اس تجویز پر بحث کے بعد بہ اتفاق آراءمنظور کیاگیاتھا۔

آئندہ ایک ماہ میں شہر کے ہورڈنگس ‘موبائل ٹاور اور سڑکوں کی کھدائی کے اسٹریکچر آڈیٹ کرنے کافیصلہ کیاگیا تھا ۔ شہر میں کتنے موبائل ٹاورس ہیں ‘کتنے ہورڈنگس قانونی ہے ‘موبائل ٹاور جس مقام پر نصب کیاگیاوہاںفائر سیفٹی سسٹم ہے کیا؟ٹاور کو سنبھالنے کی صلاحیت بلڈئنگ میں ہے کیا؟کارپوریشن و فائر بریگیڈ کی اجازت ہے کیا؟اب تمام امور پرتوجہ دینا ضروری ہے ۔لیکن کارپوریشن نے لین دین کاکاروبار کرکے اس جانب توجہ نہیں دی ۔ موبائل ٹاور نصب کرنے کیلئے آس پاس کے علاقہ میں اسپتال نہیں رہناچاہئے ۔لیکن ہنگولی گیٹ علاقہ میں ٹاور کے آس پاس متعدد اسپتال ہے ۔دوپہر کے وقت ہنگولی گیٹ ٹاور میں بھیانک آگ لگی۔گرما کاموسم ہونے سے آگ نے بھیانک صورتحال اختیار کرلی تھی اس وقت مین روڈ سے ٹرافک جارہی تھی ۔اگر یہ ٹاور آس پاس کے اسپتال یا سڑک پرگر جاتا تو کیاہوتا تھا؟اس سنگین مسئلہ پرکارپوریشن کوسنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ٹاورنصب کرنے کیلئے شہری بستی پر غورکرنا ضروری ہے۔شہرمیں کئی رہائشی اپارٹمنٹ میں موبائل ٹاور س نصب ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading