ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز:آج 25مئ کو ملت نگر میں کورونا سے معمر کی موت،چھ نئے مریضوں کا اضافہ۔اتوارہ علاقہ میں دو نئے مریض

ناندیڑ:25۔ مئی۔(ورق تازہ نیوز) ۔ناندیڑ میں کورونا کی وباء تیزی سے پھیلتی جارہی یے۔آج قدیم شہر کے ملت نگر میں 55سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ اس طرح ناندیڑ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے

آج ضلع میں کورونا کے چھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں اتوارہ حدود کے دو افراد شامل ہیں مگر یہ لوگ اتوارہ کے کن علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اسکی تفصیل نہیں ملی ہے۔ا۔کی عمریں بالترتیب 27اور32سال ہے۔ شہر کے آنند کالونی جیجا ماتا کالونی کے 80 سالہ شخص میں بھی کرونا پایا گیا۔

اس کے علاوہ کنوٹ اور ماہور تعلقوں میں بھی دو نئے مریض ملے ہیں۔اس طرح ناندیڑ ضلع میں متاثرین کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading