ناندیڑ: چیک بونس کے معاملے میں ایک ماہ کی سادی قید کی سزا

ناندیڑ: 26 فروری( ورق تازہ نیوز) ایک لاکھ 45 ہزار روپیوں کا چیک بینک میں کلیئر نہ ہونے کے معاملے میں فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ایک شخص کو ایک ماہ سادی قید ارودو ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ نقصان بھرپائی کے طور پر ایک لاکھ 50روپئے دینے کا حکم دیا ہےہے۔عدالت میں مقدمہ نمبر 25/ 46 داخل کیا گیا تھا اس معاملے کے شکایت کنندہ ستویندرسنگھ گرنی والے ہیں جبکہ ملزم دگمبر وشوناتھ پانچال ملزم ہے ۔ تفصیل کے مطابق فروری 2015 میںدگمبر پانچال نے ایک لاکھ50 ہزار روپے گرنی والے سے مانگے تھے ۔ اس لئے 20 فروری 2015 کو گرنی والے نے نے ایک لاکھ 45 ہزار روپے پانچال کو دیے تھے جس کے بعد ستویندرسنگھ نے دگمبر پانچال کو 13 اکتوبر 2015 کا چیک دیا تھا لیکن وہ بینک میں جمع نہیں ہوا اوربونس ہوگیا ۔ جس کے بعدگرنی والے نے نوٹس جاری کیا لیکن اکاو¿نٹ میں پیسے نہ رہنے پر یہ معاملہ عدالت تک پہنچا اس معاملے میں عدالت نے ملزم دگمبر پانچال کو قصوروارٹہراتے ہوئے چیک باو¿نس معاملے میں ایک ماہ سادی ی قید کی سزا سنائی ہے اور دو ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ50 ہزار روپیہ نقصان بھرپائی اندرون تین یوم دینے کا بھی حکم دیا ہے اس معاملے میں کر حکومت کی جانب سے پلدیپ سنگھ پجاری نے پیروی کی اور ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ پی این شندے نے پیروی کی ۔

Leave a comment