
ناندیڑ:10۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)شہر کے اتوارہ اور وزیر آباد پولس اسٹیشن حدود کے دو مقامات پر 21 جواریوں کو پولس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے جبکہ شیواجی نگر پولس اسٹیشن حدود میں جاری جوے کے اڈہ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن کے پولس حوالدار وکرم واکڑے نے شکایت درج کروائی کہ 9اگست کی درمیانی شب انھوں نے گنگا نگر میں ضلع پریشد اسکول کے احاطہ میں جّواکھیلنے والے
شیخ مظہر شیخ ماجد ‘شیخ سلمان شیخ چاند24سال ساکن ٹائربورڈ‘دیگلورناکہ ‘ سید شکیل سید لطیف18 سال گاولی پورہ ‘محمد واجد محمدہادی ‘علیم خان یوسف خان ساکن چوپالہ ناندیڑ‘شیخ سمیر الدین شیخ معین الدین 22سال ‘ محمد عمرعبدالغنی 23سال ساکن ونکرکالونی ‘سیدصدیقی سید عمر 21سال ساکن ناو گھاٹ‘کلیم خان محمود خان 34سال ساکن چوپالہ ‘شیخ عیسیٰ شیخ ایوب25سال ساکن دھنے گاوں ان 10 جواریوں کورنگے ہاتھوں پکڑ کر5500 روپے نقد رقم اورجوے کا دیگرسامان ضبط کیاگیا ۔
اتوارہ پولس نے انکے خلاف ممبئی جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔دوسری جانب وزیر آباد پولس اسٹؑیشن کے پولس حوالدار شیخ غوث عبدالنبی نے شکایت درج کروائی کہ 9 اگست کودوپہر تین بجے نلہ گٹہ چال میں درخت کے سائے میں جّوا کھیلنے و الے
پانڈورنگ ناگوراو مانڈے ساکن تہرا نگر ‘ نروتی میگھاجی ساکن پنچشل نگر ‘نرہری نارائن ‘پکی چال ‘ پرکاش لونے ‘رادھے سوامی دنیا‘پرشانت مانیک راو واگھمارے ‘ دلیپ مادھو ڈھگے ‘آکاش دلیپ ‘شیخ رشید شیخ خلیل ساکن دے گاوں چال ‘دتاتریہ گیانوبا ‘تری شرن ان گیارہ کو رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ۔ ان جواریوںکی تحویل سے نقدرقم ودیگرسامان سمیت 30ہزار890 روپے کامال ضبط کیاگیا ۔