ناندیڑ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کیا

ناندیڑ 10, جولائی ۔ (ورق تازہ نیوز ۔)شہر میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔

شہر شیو رائے نگر میں ایک دوسرے کے پڑوس میں رہنے والے دو بڑے بھائی ستیش بلی رام توپ سمندرے اور چھوٹے بھائی ایکناتھ بلی رام توپ سمندرے میں صحن میں۔ تھوکنے کی معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔اس دوران چھوٹے بھائی ایکناتھ بلی رام نے ستیش پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کرد یا ۔

خنجر سینے میں لگنے کی وجہہ سے اسپتال منتقل ہونے سے قبل ستیش نے دم توڑ دیا ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کے پی آئی سد ھاکر آڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے ۔ ملزم ایکناتھ بلی رام کوگرفتار کرلیا گیاہے ۔