ممبئی:.11. جولائی ۔( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد بھی سیاسی ہلچل جاری ہے۔
مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری راجیندر بھاگوت نے شیوسینا کے 55 میں سے 53 ایم ایل ایز کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں شنڈے گروپ کے 39 ایم ایل اے اور ادھو گروپ کے 14 ایم ایل اے شامل ہیں۔ یہ نوٹس انحراف کی بنیاد پر نااہلی کے اصول کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
دونوں اطراف کے قانون سازوں نےاسکی تصدیق کی ہے کہ انہیں وجہ بتاؤ نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ ٹھاکرے دھڑے کے 14 ایم ایل اے میں سے ایک سنتوش بنگر نے 4 جولائی کو فلور ٹیسٹ کے دن شنڈے کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دونوں دھڑوں نے ایک دوسرے پر اسپیکر کے انتخاب کے دوران پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرنے اور اعتماد کے ووٹ پر ووٹ دینے کا الزام لگایا ہے، دونوں فریقوں نے ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔