ناندیڑ میں چوروں نے 26 لاکھ روپے سے بھری اے ٹی ایم مشین ہی چوری کر لی

ناندیڑ، 25 نومبر ۔ شہر میں چوری کی ایک واردات جمعہ کو اس وقت منظر عام پر آئی جب چوروں نے تقریباً 26 لاکھ روپے کی پوری اے ٹی ایم مشین چوری کر لی۔اس سلسلے میں بھاگیہ نگر پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کے اس اے ٹی ایم سنٹر میں توڑ پھوڑ کر کے چوروں نے مشین کا کیش اسٹور کرنے والا حصہ چوری کر لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ رات دو سے تین بجے کے درمیان چار چوروں نے ایک جیپ کا استعمال کرتے ہوئے اس چوری کو انجام دیا۔ اب پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

شہر میں اے ٹی ایم مشینوں کی ناقص سیکیورٹی کا معاملہ سامنے آگیا۔ آٹھ روز قبل شہر میں دو اے ٹی ایم میں آگ لگ گئی اور اے ٹی ایم کے ساتھ جل کر خاکستر ہو گئے۔

جب مذکورہ واقعہ تازہ ہی تھا کہ جمعہ کو چوروں نے اے ٹی ایم مشین ہی چوری کرلی، مالیگاؤں روڈ پر بھاوسار چوک میں واقع ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم میں 24 نومبر کو شام کے وقت بڑی رقم جمع کرائی گئی۔ جیسے ہی چوروں کو اس کا علم ہوا، جمعہ کی صبح انہوں نے بولیرو پک اپ گاڑی کو تار باندھ کر اے ٹی ایم مشین کو نکالا اور اسے لمبگاؤں شیوارا لے گئے اور اس کی توڑ پھوڑ کی۔ بھاگیہ نگر پولیس نے بتایا کہ اے ٹی ایم میں تقریباً 25,89,900 روپے کی رقم موجود ہے۔