ناندیڑ میں مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے تین مشاعرے

ناندیڑ۔16ستمبر(ورق تازہ نیوز) : ملک کے سابق وزیرِ داخلہ و ریاست کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر شنکر راﺅ چوہان کے یوم پیدائش کے صد سالہ تقاریب کے ضمن میں ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے مدکھیڑ ‘ بھوکر ‘ اردھاپور میں مشاعرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان مشاعروں میں عالمی شہرت یافتہ نوجوان شاعر عمران پرتاپ گڑھی شرکت کرنے والے ہیں۔

18ستمبر بروز بدھ شام6 بجے شادی خانہ احاطہ ‘ گجری روڈ مدکھیڑ میں پہلا مشاعرہ ہوگا۔ 19ستمبر بروز جمعرات شام 6 بجے بلال نگر ریلوے اسٹیشن روڈ بھوکر میں دوسرا مشاعرہ ہوگا۔ 20ستمبر بروز جمعہ شام6 بجے حبیب کالونی ناندیڑ۔ہنگولی روڈ اردھاپور میں تیسرا مشاعرہ ہوگا۔

مشاعرہ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سابق چیف منسٹر اشوک راﺅ چوہان‘ بھوکر حلقہ کی رکن اسمبلی امیتا چوہان‘ ایم ایل سی امر ناتھ راجورکر‘ کانگریس ضلع صدر گوئند ناگیلی کر‘ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے ریاستی نائب صدر مسعود احمد خان‘ ضلع صدر شمیم عبداللہ‘ سابق میئر عبدالستار سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مشاعروں میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading