ناندیڑ میں ایم آئی ایم کو بڑا جھٹکا ۔یوتھ مراٹھواڑہ صدرکی کانگریس میں شمولیت

ناندیڑ ۔۹فروری( نامہ نگار ): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے مراٹھواڑہ یوتھ صدر ایڈوکیٹ سید واجد نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے گذشتہ کل دیگلورناکہ علاقہ میں ایک جلسہ عام منعقد ہوا تھا۔

جس میں ایم آئی ایم لیڈر سید واجد نے ریاستی وزیر اشوک چوہان سے ملاقات کر کے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ریاستی وزیر اشوک چوہان نے ان کی گلپوشی کر کے کانگریس پارٹی میں ان کا خیر مقدم کیا۔

سید واجد اور ان کے حامی ایم آئی ایم کو چھوڑنے سے ناندیڑ میں پارٹی کو بڑ ا جھٹکہ لگا ہے۔ کانگریس کے شہر صدر و ایم ایل سی امرناتھ راجورکر نے جلسہ میں تیقن دیا کہ کانگریس پارٹی ایڈوکیٹ سید واجد کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انہیں کانگریس پارٹی میں جلد ہی ایک عہدہ فراہم کرے گی ۔