ناندیڑ :موٹرسائیکل حادثہ، نوجوان جاں بحق ‘ایک زخمی

ناندیڑ:8 اکتوبر (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ-لاتور شاہراہ پر سونکھیڑ کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹپر کی ٹکر سے دو پہیہ گاڑی پر سوار ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ آج ہفتہ کی صبح چھ بجے کے درمیان پیش آیا۔ہروڑ تعلقہ لوہا سے ناندیڑ کوڈاکٹر سے چیک اپ کے لیے آتے وقت سونکھیڈ کے قریب ناندیڑ لاتور ہائی وے پر تیز رفتار ٹپر نے بائک سوار کو ٹکر مار دی۔جس میں سچن گنگادھر شندے (عمر 28) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ سنتوش بھیم راو شندے (عمر 35) شدید زخمی ہو گئے اور ناندیڑ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سونکھیڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال لے جانے میں مدد کی۔ اس واقعہ کی وجہ سے ہروڑ گاو¿ں میں سوگ پھیل گیا ہے اور متوفی سچن شندے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

رشتہ داروں نے بتایا کہ سچن کی آخری رسومات شام کو ہروڑ گاو¿ں میں کی جائیں گی۔ اس معاملے میں سونکھیڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کی کارروائی جاری تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading