ناندیڑ:8 اکتوبر (ورق تازہ نیوز) کانگریس قائد راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو’ یاترا کے ضمن میں سابق وزیر ڈی پی۔ ساونت نے انتظامی افسران کی میٹنگ کا اہتمام کیا اور تمام انتظامی افسران کو مدعو کیا کہ اس یاترا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کوئی انتظامی غلطی نہیں ہوگی۔ اس مقصد کے لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔
اس میٹنگ میں جمعہ کو کلکٹر کے دفتر میں محکمہ کے سربراہان کے ساتھ اسپیشل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی‘ کلکٹر ابھیجیت راوت اور ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ورشا ٹھاکر اوردیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔جمعہ کو انتظامی حکام کا ایک جامع اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کی سیکورٹی اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلکٹر راوت نے مختلف محکموں کے سربراہوں کو مناسب ہدایات دیں۔
‘ بھارت جوڑو یاترا’کا مہاراشٹرمیں سفر 7 نومبر کو دیگلور سے شروع ہورہا ہے ۔ راہل گاندھی سمیت کئی کانگریسی لیڈران کاپہلا قیام دیگلور میں ہوگا ۔ اس کے بعد وہ شنکر نگر، کرشنور‘تپا،ناندیڑشہراور اردھاپور سے ہوتے ہوئے ہنگولی کے لیے روانہ ہوں گے۔ نا ندیڑ ضلع میں یاترا 120 کلومیٹرتک جاری رہے گی
۔کانگریس پارٹی کے کئی لیڈروں نے اس یاترا کے استقبال کی تیاریوں کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور یاترا کے ریاستی کوآرڈینیٹر بالاصاحب تھورات نے پہلے ہی ناندیڑ کا دورہ کیا تھا اور اس کا معائنہ بھی کیا تھا۔
اس کی اہم ذمہ داری سابق وزیر اعلیٰ اشوک راو چوہان کو دی گئی ہے۔اسلئے ڈی پی ساونت سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔ بھارت بھر میں اب تک یاترا کافی کامیاب رہی ہے ۔اس لئے سابق وزیراعلیٰ اشوک راوچوہان کانام بھی سارے ملک میں پھیلے اس لحاظ سے تیاری کی جارہی ہے۔کانگریس کی سابقہ صدرسونیاگاندھی کے بھی یاترا میںشرکت کی توقع ہے اسلئے یہ یاترا کافی اہمیت کی حامل ہوگئی ہےناندیڑشہر میں جلسہ عام بھی منعقد ہوسکتا ہے
۔سونیااورراہول گاندھی انتہائی اہم شخصیات ہیں اسلئیے انھیں زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ این ایس جی اور سی آر پی ایف بھی سیکوریٹی خدمات انجام دیںگے ۔ اس میٹنگ میں ایم ایل اے موہن ہمبرڈے کے علاوہ ایس پی پرمود کمار شیوالے ‘ کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر گریش کدم، رہائشی ڈپٹی کلکرنی ودیگر محکموں کے افسران موجودتھے۔