ناندیڑ: محمد عبدالقیوم کاانتقال پُرملال

ناندیڑ:(راست)شہر ناندیڑکے ساکن محمد عبدالقیوم صاحب (موظف ملازم عثمان شاہی مل ناندیڑ) کا آج 8اکتوبر 2022 کو صبح انتقال ہو گیا۔انا للہ وانا اليه راجعون

مرحوم‘ محمد عبدالجبار (ملاوی افریقہ ) محمد عبدالودود صاحب (صدرِ مدرس نوبل ہائی اسکول ناندیڑ) اور عبدالقادر عرف دستگیر (کے جی این ٹینٹ ہاو س کھوجہ کالونی ناندیڑ) محمد عبدالباری (ملاوی افریقہ ) کے والد محترم تھے اور ڈاکٹر محمد یونس خان (وشاکھا پٹنم) کے خُسر تھے۔ مرحوم اشرف نگر ہنگولی گیٹ میں تا حال مقیم تھے۔

انکی نماز جنازہ بتاریخ 9 اکتوبر 2022 بروز اتوار صبح 9 بجے مسجد نئی آبادی شیواجی نگر ناندیڑ میں ادا کی جائے گی. اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading