ناندیڑ ضلع کی مختصر خبریں

کنوٹ:21ٹرالی ساگوان اسمگلروں کے گھروں وکھیت سے ضبط

کنوٹ:2فروری(اکرم چوہان)ناندیڑ ضلع کا کنوٹ تعلقہ ساگوان کی لکڑی کی اسمگلنگکے لئے کافی مشہور ہے۔ اسی تعلقہ کے موضع چکھلی میں محکمہ جنگلات محصول اور پولیس نے آج 2٬فروری کو مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے گاو¿ں میں ذخیرہ اندوزی کرکے رکھی ساگوان کی لکڑی کو بڑی تعداد میں ضبط کیا گیا ہے ۔ان لکڑیوں ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے ضبط کیاگیا ۔یہ کارروائی خفیہ کی گئی تھی ۔جس میں محکمہ جنگلات کے 250 ‘محکمہ پولیس 125 ‘ایس آر پی کے 30 خواتین و مرد ملازمین نے حصہ لیا ۔یہ کارروائی آج صبح ساڑھے پانچ بجے شروع گئی ۔ اسمگلروں کے گھروں کے احاطے کے علاوہ کھیت میں ذخیرہ اندوزی کرکے رکھی گئی ساگوان کی لکڑیوں کو بڑی مقدار میں ضبط کیا گیا ہے۔ ان تمام لکڑیوں کو 21 ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے جمع کر کے محفوظ مقام راج گڑھ میں واقع محکمہ جنگلات کے ڈپو میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کی تعداد کا اندازہ لگا کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی محکمہ جنگلات کے اعلی افسران کر رہے ہیں ۔

سال گزشتہ یکم فروری2018کو بھی محکمہ جنگلات نے ساگوان کی لکڑی کے اسمگلروں کے خلاف ایسی ہی کارروائی کی تھی۔ تلنگانہ ریاست اور مہاراشٹر ریاست کی ملکیت والی زمین سے ساگوان کی لکڑی کو اسمگلر کرنے والوں کے خلاف محکمہ جنگلات نے کاروائی میں مزیدمزید شدت پیدا کردی۔اس کاروائی کیلئے ایس آر پی دستہ کو بھی طلب کیا گیا تھا جس میں 30 ملازمین شامل ہیں۔ آج کی کارروائی میں کوئی مداخلت اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو اس پر خصوصی توجہ دی گئی تھی آج صبح 10بجے یہ کارروائی مکمل ہوگی جس کیقیادت ناندیڑ محکمہ جنگلات کے ڈپٹی فارسٹ آفیسر ٹھاکرے نے کی۔ اس موقع پر کنوٹ کے اسسٹنٹ کلکٹر ابھینو گوئیل‘ تحصیلدار نریندر دیشمکھ‘ محکمہ محصول کی جانب سے موجود تھے۔ ۔ناندیڑ پولیس محکمے کی جانب سے سنیل نکاڑجے کی قیادت نے پولیس دستہ اس کاروائی پر باریک نظر رکھے ہوئے تھا ۔ اس کے علاوہ کنوٹ محکمہ جنگلات کے افسران ڈاکٹر راجندر نارے ‘سب ڈویژنل رینجر ڈی ایس پوار‘ کے علاوہ دیگر افسران وملازمین موجودتھے۔

ناندیڑ:زمین کی فروخت کے معاملے پر نوجوان کو گیس تیل ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش

مناٹھا:2فروری(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے حدگاو¿ں تعلقہ کے موضع مناٹھا پولیس اسٹیشن حدود کے کوانا پاٹی کے قریب زمین کی فروخت کے معاملے پر ایک نوجوان کو گیس تیل ڈال کر زندہ جلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس معاملے میں نوجوان کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فریادی دتاترے پانڈورنگ عمر 28 سال نے اپنی شکایت نے کہا کہ 12 نومبر 2018 کو صبح ساڑھے 9 تا 10 بجے کے درمیان کوانا پاٹی کے قریب فریادی کی ملکیت کی زمین کو فروخت کرنے کے معاملے پر چند افراد نے مل کر ان کے جسم پرگیاس تیل ڈال کر آگ لگا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ واقعہ کے تین ماہ بعد کل مناٹھا پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند دفعہ307 ،34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پی ایس آئی منڈےمعاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

ناندیڑ:خاتون کے گلے سے لٹیروں نے گنٹھن چھین لیا

ناندیڑ:2فروری(ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگےہ نگر پولیس اسٹیشن حدود کے چھترپتی چوک میں خاتون کے گلے سے موٹر سائیکل سواروں نے سونے کا گنٹھن چھین لیا۔ فریادی شریمتی ساریکا راجیشور پانچال عمر 33سال نے اپنی شکایت میں کہا کہ30 جنوری کو رات سوا نو بجے وہ چھترپتی چوک میں بالاجی فلوردکان کے سامنے اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھی ۔ اس وقت دو نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر آئے اور فریادی کے گلے سے 15 گرام سونے کا گنٹھن چھین کر فرار ہو گئے۔ اس گنٹھن کی قیمت 43000روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے فریادی خاتون کی شکایت پر نامعلوم چوروں کے خلاف جبری چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش خاتون انسپکٹرسویتا کررہی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading