ناندیڑ ضلع کی اہم خبریں

اشوک راوچوہان ناندیڑضلع کے سرپرست وزیر ہوں گے
ناندیڑ:9۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹر میں مہاویکاس اگھاڑی کی حکومت کاقیام عمل میں آیا ہے اور حالیہ دنوں اودھوٹھاکرے مجلس وزارت میں کانگریس کے سینئر قائد و سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راوچوہان کی شمولیت ہوئی اورانھیں محکمہ تعمیرات عامہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسلئے ناندیڑضلع کے سرپرست وزیر کی ذمہ داری بھی اشوک چوہان کوہی سونپی جانے کی توقع تھی اورصرف اعلان باقی تھا ۔ گزشتہ کل ریاست کے تمام اضلاع کے وزیر سرپرست کی فہرست جاری کردی گئی جس میں حسب توقع اشوک چوہان کو ناندیڑ کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔

اس طرح تیسری مرتبہ اشوک چوہان ناندیڑ کے رابطہ وزیر بنائے گئے ہیں ۔ سال 2002تا2008 تک وہ ناندیڑ کے وزیررابطہ رہے چکے تھے۔اسلئے ناندیڑ کے عوام کو اشوک چوہان کوبہت توقعات ہیں اور ضلع کے زیرالتواءترقیاتی کاموں میں دوبارہ تیزی اورانکی جلد تکمیل ہونے کاامید ہے ۔ سال 1997 میں اتحادی حکومت نے وزیرسرپرست کی روایت کاآغاز کیاتھا ۔ اسکے بعد 2000ءسال میں کانگریس ۔ راشٹروادی کانگریس اگھاڑی کی حکومت برسراقتدار آئی اور اشوک چوہان کو وزیر ٹرانسپورٹ و راج ششٹاچار کی وزارت ملی اور پھر وزیر صنعت اور محصول جیسی اہم وزارتیںبھی ملیں ۔ ویلاس راو دیشمکھ اور سشیل کمارشندے کے دور مجلس وزارت میںبھی اشوک چوہان کو اہم وزارتیں دی گئی تھیں اس طرح سال 2008ءتک وہ مسلسل ناندیڑ کے وزیر سرپرست رہے ۔ لیکن ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعدویلاس راو دیشمکھ کو وزارت اعلیٰ کوہاتھ دھونا پڑاتھا اورو اشوک راو چوہان کو انکے وارث کی حیثیت سے ریاست کے وزیراعلیٰ کی کمان سونپی گئی اور آئندہ انتخابات چوہان کی قیادت میں لڑے گئے اور کامیابی بھی ملی لیکن وزیراعلیٰ کا عہدہ کچھ ہی عرصہ کیلئے انکے پا س رہا اسکے بعد سے مسلسل نو سال تک چوہان وزیرکے عہدہ سے دور رہے ۔اس مرتبہ ریاست میں شیوسینا‘کانگریس اوراین سی پی کے اتحاد کی مہا ویکاس اگھاڑی کی حکومت قائم ہوئی اور حسب توقع اشوک چوہان کو وزارت میں اہم عہدہ دیاگیا۔اسلئے ناندیڑ کے عوام کواشوک چوہان سے بہت توقعات ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے کاوائرتوڑکرتین میڈیکل اسٹورس میں چوریاں
ناندیڑ:9۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے ڈاکٹرس لین علاقہ میں تین میڈیکل اسٹورس کے شٹرکوتوڑکر چوری کی گئی ۔شہر کے کلامندر علاقہ میںڈکٹرس لین ہے جہاں پر کئی دواخانے ہے اور اُن سے متصل میڈیکل اسٹورس بھی ہیں ۔ کل شب اس علاقہ کی راج میڈیکل ‘ کیلاش میڈیکل ایجنسی اور شری دت کرپا ایجنسی کوچوروں نے اپنا نشانہ بنایا ۔ حالانکہ تینوں دوکانوں میں کیمرے نصب ہے۔ چوروں نے سب سے پہلے کیمروں کے وائرکاٹ دئےے اور پھر تینوں دوکانوں کوتوڑا۔ایک دوکان سے 17ہزار روپے نقد اور ایک دوکان سے چار ہزار روپے نقد چوری کرلئے ۔ دوسرے دن صبح چوریوں کاانکشاف ہوا ۔وزیر آباد پولس نے جائے واردات پہنچ کر چوریوں کاپنچنامہ کیا ۔
٭حمایت نگر:یہاں کے سرسم پھاٹہ آندے گاوں سڑک پر موٹرسائیکل پر جارہے سوریہ بھان راجا رام کو سڑک پر روک کر چوروں نے انکی تحویل سے 75ہزار رپے چوری کرلئے ۔

پولس نے چوروں سے ضبط شدہ سامان متعلقین کوواپس کردیا
ناندیڑ:9۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)پولس رائزئنگ ڈے ہفتہ کے درمیان آج شہر کے سب ڈویژنل پولس آفیسر ابھیجت فسکے اور وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی سندیپ شیولے نے پندرہ جرائم میں چوری ہوئے 10موٹر سائیکل‘تین موبائل اور ایک سونے کی انگوٹھی سمیت دو لاکھ 83ہزار499 کا سامان فریادیوں کوواپس کردیا۔ پولس رائزئنگ ڈے کے پہلے دن 2جنوری کوایس پی وجئے کمار مگر نے اعلان کیاتھا کہ چوری کے معاملات میں ضبط شدہ سامان کو متعلقین کوواپس کیاجائے گا۔جس کے مطابق آج شہر ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے ‘وزیرآباد کے پی آئی سندیپ شیولے نے مختلف پندرہ جرائم کے 10موٹر سائیکل‘تین موبائل اور ایک سونے کی انگوٹھی سمیت دو لاکھ 83ہزار499 کا سامان فریادیوں کوواپس کردیا۔

10جنوری کو ناندیڑریلوے اسٹیشن پر راجیہ رانی ایکسپریس کاافتتاح
ناندیڑ:9۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ریلوے بورڈ نے ٹرین نمبر 22102/22101 منماڑ-ممبئی سی ایس ایم ٹی-منماڑراجہ رانی ایکسپریس کو حضور صاحب ناندیڑ ریلوے اسٹیشن تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرین کو ایک نیا نمبر دیا گیا ہے اور یہ 17611/17612 ناندیڈ-ممبئی CSMT- ناندیڈ پر چلے گی۔اسی مناسبت سے ، 10 جنوری 2020 ، شب دس بجے ، شری پرتاپ راو¿ پاٹل چکھلی کرایم پی ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر ا س ٹرین کو سبز جھنڈی بتاکرافتتاح کرکے روانہ کریں گے ۔یہ ٹرین 10 جنوری 2020 سے روزانہ شب دس بجے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور ممبئی سی ایس ایم ٹی اگلے دن صبح 10.07 بجے پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں ٹرین کا نمبر 17612 ممبئی CSMT۔ – ناندیڑ ایکسپریس 11 جنوری 2020 کو شام 18.50 بجے ممبئی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 07.20 بجے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس ٹرین میں 17 کوچ ہوں گے۔ ٹرین پورنا ، پربھنی ، مانوت روڈ ، سیلو ، پرتور ، جالنا ، اورنگ آباد ، لاسور ، روٹیگاو¿ں ، منماڑ ، ناسک روڈ ، دیویالی ، ایگت پوری ،کسارا ، کلیان ، تھانہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔

بلولی مجلس بلدیہ کا ایک اور عجیب کارنامہ
” بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو” کے بجاے بیٹی سے مزدوری کا کام لیا جارہا ہے
بلولی:( ابرار بیگ انعامدار ) 17 رکنی بلولی مجلس بلدیہ آے دن کسی نہ کسی وجہ سے اخبار کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ چاہے وہ ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کا معاملہ ہو ، یا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا معاملہ ہو ۔ آئے دن بلدیہ کے ملازمین کی جانب سے سرکاری کاموں کی وقت پر ادا نہ کرنے کی شکایت ہو۔اب تو عالم یہ ہے کہ بلولی مجلس بلدیہ نے کھلے طور پر مرکزی حکومت کی خلاف ورزی کرتے ہوے اس کام کو عملی جامعہ پہنا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب ” بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو ” کا نعرہ دیا جارہا ہے۔ اسکے بر عکس گزشتہ روز بلولی مجلس بلدیہ کی جانب سے شہر کی شاہراہ پر کی جانے والی صاف صفاءکا کام کم و پیش دس پندرہ سال کی کم عمر کی دو معصوم بچیوں سے لیا جارہا ہے۔ اسطرح سے کم عمر بچیوں سے مزدوری کا کام لینے والے اعلی افسر یا صفاءسے منسلک ٹیکھےدار کے خلاف سخت سے سخت کارواءکا مطالبہ تحصیلدار بلولی وکرم راچپوت اور پرکلپ آفیسر کو دیے گے میمورنڈم میں کیا گیا۔ اس موقع پر صحافی سید ریاض، سمتادوت ارشاد مولانا، مکیندر کڑکے، شنکر جنکلے، کے میمورنڈم میں دستخط شامل ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading