حج2020 کے لئے16 جنوری کو قرعہ اندازی

ناندیڑ۔9جنوری(حیدر علی): حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر مقصود احمد خان کی اطلاع کے مطابق حج 2020 کے عازمین کی16 جنوری بروزجمعرات بوقت دوپہر 3بجے کو حج ہاﺅس پلٹن روڈ ممبئی میں قرعہ اندازی عمل میں آرہی ہے۔ قرعہ اندازی کمپیوٹرکے ذریعہ لکی ڈرا سے کی جائے گی ۔

اس سال ضلع ناندیڑ سے حج2020کےلئے 969درخواستیںداخل کی گئی تھی جن میں ریزرو کیٹگری ( 70سال سے زائد معمر عازمین )کے تحت 97 درخواستیں اور بقیہ جنرل کیٹگری کے تحت 872درخواستیں داخل کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ اس سال 70سال سے زائد معمر عازمین اور ان کے ایک ساتھی کی درخواست راست قبول کر لی جائے گی اور باقی 872عازمین کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا۔

ناندیڑ ضلع کے عازمین کی سہولت کے لئے قرعہ اندازی کی معلومات فراہم کرانے کے لئے دفتر خدمت حجاج کمیٹی ، قیوم کامپلیکس دیگلور ناکہ ، ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ ، ایان ٹاﺅر ، دیگلور ناکہ ناندیڑ پر اہتمام کیا گیا ہے ساتھ ہی منتخب شدہ عازمین کو تربیتی نشستوں کا دعوت نامہ دیا جائے گا۔لہذاناندیڑ کے تمام عازمین سے اپیل ہے کہ وہ قرعہ اندازی کی معلومات حاصل کرنے کے لئے متعلقہ دفتر سے شام 6بجے کے رجوع کرے۔ مزید معلومات کے لئے ان نمبراط پررابطہ قائم کر سکتے ہیں۔9405383180,9970799786

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading