
ناندیڑ: 16 جون 2019ء بروز اتوار کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کھڑکپورہ (ایس-آئی-او) کے زیر اہتمام زیبا فنکش ہال میں دسویں و بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے کیرئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں قریب ۱۰۰ طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام میں مشہور و معروف کریئر کاونسلر ڈاکٹر عبدالبصیر صاحب نے طلباء کی رہنمائی فرمائی۔ اور طلباء و طالبات کے سوالات کے مفصل جوابات دیئے۔ اس کے بعد سید معزالرحمان صاحب نے لائف اسکلز اور اپنے آپ کو اپگریڈ کرنے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس پروگرام کے ذریعے سے بچوں کو مختلف کیرئر آپشنز سے روشناس کرایا گیا۔ ورکشاپ کے بعد امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کا استقبال کیا گیا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔



