مسلم سماج میں منصوری سماج کے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہیں پھر بھی ہمیں نظر انداز کیا گیا۔ سابق وزیر جاوید اقبال
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر کے فرحان خان ہال میں منصوری، پنجاری نداف سماج کانفرنس تقریب کا انعقاد جميعت المنصور کے مہاراشٹر ریاستی صدر عارف علی منصوری کی طرف سے کیا گیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شامل ہوئے منصوری سماج کے لوگ مہاراشٹر سمیت دیگر کئی ریاستوں سے منصوری ، پنجاری ، نداف برادری کے لوگ شامل ہوکر کامیاب بنایا۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اعلی لیڈران نے اپنی اپنی رائے رکھی اور جميت المنصور کے مہاراشٹر ریاستی صدر عارف علی منصوری نے کہا کہ جب تک میں مہاراشٹر پردیش کے صدر کے عہدے پر کام کر رہاہوں میں اپنے سماج اور برادری کو ان کا حق دلانے کے لئے لڑائی لڑتا رہو گا اور جب تک سماج کے لوگ اپنے حقوق حاصل نہیں کرلیتے تب تک میں خاموش نہیں رہوں گا ۔اس پروگرام کے صدر مہمان خصوصی جميت المنصور کے قومی صدر اور اتر پردیش کی سابقہ حکومت کے سابق وزیر جاوید اقبال نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آیا ہوں مہاراشٹر کے منصوری پنجاری، نداف اور مختلف ناموں سے جانے جانے والے لوگ جو منصوری برادری کا ہی حصہ ہے ان کو متحد کر کے حکومت اور سرکار کے خلاف لڑ کر منصوری سماج کو ان کا حقوق دلانے ۔ جمعیت المنصور کی طرف سے جاری لڑائی میں منصوری برادری کے ساتھ دیگر جماعتوں کو بھی ان کا حق دلانے کے لئے متحد کرنا ہیں ۔
منصوری برادری بھارت میں کل آبادی کا 8 فی صد ہے۔ ہمارے مسلم کمیونٹی میں سب سے زیادہ منصوری سماج کے لوگ ہیں۔ جاوید اقبال نے او سی بی پر زور دیتے ہوئے کہا کی مہاراشٹر کے صدر اپنی حکومت سے مطالبہ کریں کہ ہماری کمیونٹی کو او بی سی ملنا چاہیئے اور ان کی ویلیڈیٹی میں بھی سہولیات دی جائیں ۔ساتھ ہی ساتھ جاوید اقبال نے کہا کہ منصوری لوگوں کو اقتدار میں بھی حصہ ملنا چاہئے ۔ اقتدار میں شامل سیاسی جماعتوں سے یہ ہمارا مطالبہ ہے اور اگر ہمیں ہمارا حق نہیں ملا تو ہم انہیں انتخاب میں سکست دلانے کا کام کریں گے ۔خاص طور پر کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پر جم کر تنقید کی ۔ جمعیت المنصور کے مہاراشٹر اسٹیٹ صدر منصوری عارف علی کی محنت رنگ لائی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں منصوری ، نداف ، پنجاری اور دیگر سماج کے لوگ پروگرام میں شامل ہوئے ۔ بطور خاص جمعیت المنصور کے قومی صدرو اترپردیش کے سابق وزیر جاوید اقبال منصوری بھی پروگرام میں موجود تھے ۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے لوگ شامل ہوئے ۔ مختلف موضوعات پر بحث و مذاکرات ہوئے جیسے او بی سی سرٹیفکیٹ، او بی سی ویلیڈیٹی ، حکومت میں حصہ داری اور ایجوکیشن کے علاوہ دیگر مسئلے پر غور فکر و لائحہ عمل تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں مہاراشٹر کے صدر جناب عارف منصوری اور مہاراشٹر کی پوری ٹیم تن من دھن محنت و کوشش کر رہی ہیں ۔ اس کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے دہلی کے صدر مہندی حسن، ممبئی صدر سجاد منصوری، کرلا صدر شبیر منصوری، کرناٹک صدر عمل منصوری، ضمیر منصوری، سکندر نداف ، اسلم منصوری کے ساتھ بھاری تعداد میں منصوری برادری کے لوگ شامل تھے ۔