ناندیڑ :بلڈر کی آنکھوں میں مرچی پاوڈر ڈال کر13لاکھ روپیوں کابیاگ چوری کرلیا

ناندیڑ:20 اگست۔(ورق تازہ نیوز)آج سہ پہرچار بجے مالیگاوں روڈ پر اشٹوینائک نگر میں ایک شخص کی آنکھوں میں مرچی پاوڈر ڈال کر چوروں نے تیرہ لاکھ روپیوں کا بیاگ چوری کرلیا ۔ یہ واقعہ اشٹوینایک نگر میں رہنے والے مورے نامی بلڈر کے ساتھ رونما ہوا ۔آج انھوں نے رجسٹری آفس میں کچھ جائیدادوں کی فروکت کی تھی وہاں سے تیرہ لاکھ ر وپے فوروہیلر گاڑی میں لے کر اشٹوینائیک نگر میں اپنے گھر کی سمت روانہ ہوئے۔جیسے ہی وہ گاڑی سے نیچے اترے تعاقب کرنے والے موٹرسائیکل سوار نے انکی آنکھوں میں مرچی پاوڈر ڈالااور گاڑی سے تیرہ لاکھ روپیوں کابیاگ لےکرفرار ہوگیا ۔

جب انھوںنے چہرہ صاف کیاتوگاڑی سے رقم کابیاگ غائب تھا ۔اس واقعہ کے فوری بعد بلڈر نے پولس اسٹیشن سے ربط قائم کیا ۔ ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے ‘پی آئی ابھیمنو سولنکے کے علاوہ دیگر افسران و ملازمین جائے واردات پہنچے۔اشٹوینائک نگر میں جس مقام پر مذکورہ واردات انجام دی گئی وہاں کسی بھی مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے ۔اسلئے امکان ہے کہ لٹیروں نے رجسٹری آفس سے ہی بلڈر کاتعاقب شرو ع کردیاتھا جیسے ہی انھیں موقع ملا بلڈر کی آنکھوں میں مرچی پاوڈر ڈال کر تیرہ لاکھ روپئے کی رقم والابیاگ چوری کرلیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading