ناندیڑ:20 اگست۔(ورق تازہ نیوز) ضلع ناندیڑ میں 22 اگست کو صبح 6 بجے سے 4 ستمبر کی درمیانی رات تک اسلحہبندی اورحکم امتناعی نافذ کیاگیا۔ اس بارے میں معلومات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس نے دی ہے۔ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کے سیکشن 37 (1) اور (3) کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہفتہ 22 اگست 2020 کو صبح 6 بجے سے جمعہ 4 ستمبر 2020 کی آدھی رات تک ضلع میں اسلحہ بندی اورحکم امتناعی نافذ کردیا۔
اس کے مطابق پانچ یا زیادہ افراد کو عوامی احاطے میں یا اس کے آس پاس کے جمع ہونے سے منع کیاگیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق خصوصی طور پر آن ڈیوٹی پولیس افسران ، سرکاری ملازمین کی اجازت سے حاصل شادیوں ، جنازوں ، مذہبی تقاریب ، یاترا اور دوسرے اہل حکام پر نہیں رہے گا۔