ناندیڑ:گرودوارہ علاقہ میں فائرئنگ کاواقعہ

ناندیڑ:24ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)شہر کے گرودوارہ علاقہ میں کل شب دیڑھ بجے پھر ایکبار فائرئنگ کاواقعہ رونما ہوا ۔جس میں نامعلوم افراد نے فریادی اوراسکے ساتھی پر دو بُلیٹ فائرئنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ اس معاملے میں وزیر آبادپولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔ فریادی تیجندر سنگھ ٹپیوار عمر 19 سال ساکن گرودوارہ گیٹ نمبر 5 ناندیڑ نے وزیر آباد پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ 23ڈسمبر کو شب دیڑھ بجے گرودوارہ گیٹ نمبر 5 کے پاس وہ اپنے دوست کے ساتھ ٹھہراہواتھا ۔ گرودوارہ گیٹ نمبر6 کی دیوار کے پاس تین نامعلوم افراد کھڑے ہوکر سگریٹ پی رہے تھے ۔ جس پر فریادی نے ان سے کہاکہ یہاں پر تمباکو اور سگریٹ پینا منع ہے۔ان تینوں نے پنجابی زبان میں فریادی کوگالی گلوچ شروع کردی اور سی ایچ نمبر کی کار میں لے گئے اسکے بعدفریادی اور انکاساتھی گیٹ نمبر 5 کے پاس آئے جہاں پریہ تینوں بھی کار لے کرپہنچ گئے۔ فریادی کا ساتھی اندر ان لوگوں سے بات کرنے کیلئے انکی کار کے پاس پہنچا توڈرائیور سیٹ کے بازو بیٹھے شخص نے کار کاشیشہ نیچے کارکے اپنی پستول سے فریادی کو جان سے مارنے کے مقصدسے دو بلیٹ فائرئنگ کردی اور بعد میںفرار ہوگئے۔اس معاملے میں وزیر آباد پولس اسٹیشن میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف فریادی کی شکایت پرتعزیرات ہند کی دفعہ 307‘34اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی سنیل بڑے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔شہر میں اس سے قبل فائرئنگ کی دو وارداتیں حالیہ دنوں رونما ہوچکی ہیں جس میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading