ناندیڑکے سابقہ مسلم کارپوریٹرس کا کانگریس پارٹی نہ چھوڑنے کافیصلہ

ناندیڑ:13فروری (ورق، تازہ نیوز)کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو چوہان نے گزشتہ دنوں کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور بھوکر حلقہ اسمبلی سے اپنی رکنیت سے استعفیٰ پیش کردیاتھاکانگریس کو خیر آباد کہہ دیاتھا اور آج باضابطہ طور پر ممبئی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ان سیاسی حالات کے بعد کانگریس پردیش صدر ناناپٹولے نے ناندیڑ کے کانگریس پارٹی کے سابقہ کارپوریٹرس و لیڈران کو ممبئی میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں طلب کیاتھا۔ جس کے بعد ناندیڑ کے مسلم کانگریسی قائدین وسابقہ کارپوریٹرس سابقہ میئر عبدالستار‘سابقہ ڈپٹی میئر مسعوداحمدخان ‘ شمیم عبداللہ سابقہ ڈپٹی میئر ‘سابقہ ڈپٹی میئر عبدالغفار‘ منتجب الدین ‘ علیم خان ‘ سید شیرعلی ‘ عزیز قریشی ‘رفیق پٹھان ممبئی پہنچ گئے۔

آج ممبئی میں کانگریس پارٹی آفس تلک بھون میں مہاراشٹرانچار ج رمیش چینی تھلا ‘نانا پٹولے پردیش صدر ‘ پرتھوی راج چوہان ‘ اپوزشن لیڈر وجئے وڈیٹیوار ‘بالاصاحب تھورات ‘عارف نسیم خان ‘حسین دلوائی‘ورشا گائکواڑ ‘یشومتی ٹھاکور‘ایم ایم شیخ ‘ چندرکانت ہنڈورے ‘ستیج پاٹل سے ناندیڑ کے سابقہ کارپوریٹرس نے ملاقات کی اورتیقن دیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں ہی رہیںگے اورپارٹی کو مزید مستحکم کرنے کا وعدہ کیا۔

جس کے بعد پارٹی ہائی کمان کوناندیڑکے مسلم قائدین کے موقف سے مطلع کردیاگیا ۔ناناپٹولے نے سابقہ کارپوریٹرس سے کہا کہ دو دنوں میں پارٹی کے آبزور ناندیڑ کاد ورہ کریںگے اورکانگریس کے قائدین سے تبادلہ خیال کرکے ناندیڑ کے مستعفی ہونے والے عہدیداران کی جگہ نئے تقررات کئے جائیںگے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading