ناندیڑ:4 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز) کل شہر کے سری نگر علاقہ میں میٹروشوز دوکان میں ڈکیتی کی واردات انجام دی گئی تھی اس معاملے میں دو اافراد ملوث تھے ۔
کل شب دیر گئے ایک ملزم اجئے عرف بھوپیا ڈھگے کو پولس نے گرفتار کرلیاتھاجبکہ اسکا ساتھی شیروعرف شیرسنگھ عرف سریندرسنگھ کھیرا عمر24 سال ساکن چکھلواڑی ناندیڑ فرار ہوگیا تھا ۔

آج4نومبر کو شام پولس کو خفیہ ذرائع اطلاع ملی کہ شیرا کے بھوکرپھاٹہ تا بارس گاوں علاقہ میں روپوشہے ۔ فی الفور ایل سی بی کا دستہ وہاں پہنچ گیااس وقت شیرا نے پولس پرفائرئنگ کردی جس کے جواب میں پولس نے بھی فائرئنگ کی۔کچھ دیر تک چلے انکاونٹر کے بعد شیرا کی موت ہوگئی ۔جبکہ اے پی آئی بھارتی بھی شیرا کی فائرنگ میں زخمی ہوئے ۔ایس پی سنجے کمار مگر نے شیرا کے اکاونٹر کی تصدیق کی ہے