ناندیڑ:21اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہونے والی جبری چوری کے دو واقعات میں پانچ مجرموں کو گرفتار کرکے ان سے 1 لاکھ 90 ہزار 100 روپےوں کامال برآمد کیا ہے۔ ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں قدیم کوٹھا علاقہ سے سڑک پر گزرنے والے ایک شخص سے سونے کی انگوٹھی اور نقدی چوری کرنے اور لاتور پھاٹا کے قریب چاقو کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کا مقدمہ نمبر 627/2022 ‘ مقدمہ نمبر 635/2022 درج کیا گیا تھا۔
اس جرم کے حوالے سے 21 اکتوبر کو لوکل کرائم برانچ نے آتش جیون سنگھ ٹھاکر (22) کو گرفتار کیا۔ جب اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے شیام عرف شمیا مونجاجی سونٹکے (22سال) ساکن ہنومان مندر پرانا کوٹھا ناندیڑ، راہول عرف سونیا رمیش راوت (25) ساکن چھترپتی چوک ناندیڑ، کرن اشوک بھوکرے (23) رہائشی قدیم کوٹھا، سنیل عرف سونیا اشوک گائیکواڑ (20) ساکن قدیم کوٹھا نے جبری چوری کے یہ دونوں جرائم ایک ساتھ کیے ہیں۔
جس کے بعد لوکل کرائم برانچ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ انگوٹھی، نقدی، موٹر سائیکل اورموبائل فون سمیت 1 لاکھ 90 ہزار 100 روپے مالیت کا برآمد کر لیا۔ ان پانچوں مجرموں کو مزید تفتیش کے لیے ناندیڑ دیہی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے، لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر، اسسٹنٹ پولس انسپکٹر پانڈورنگ مانے، پولس سب انسپکٹر گووند راو منڈے، پولس کانسٹیبل ماروتی تلنگ، وٹھل شیلکے، موتی رام پوار، بجرش کے مہاراشٹر۔ بڈگو، ہیمنت وچکیوار، سنجے کیندر، داداراو¿ سری رامے وغیرہ کی تعریف کی گئی ہے۔