
ناندیڑ:31 مئی۔(ورق تازہ نیوز) شادی کی تقریب سے ایک نابالغ لڑکی کو بھگاکر لے جانے والے نوجوان کو ایڈیشنل جج این کے گوتم نے چار یوم تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔ناندیڑ شہر کے منگنانی منگل کاریالیہ میں 14مئی 2019ءکو قندہار تعلقہ کے ایک دیہات کے نوجوان کی شادی تھی ۔ دوپہر ایک بجے شادی ہوئی اس وقت تک دولہے کی چھوٹی بہن تقریب میں موجود تھی اسکے بعد فوٹو سیشن چل رہاتھا لیکن اس وقت اپنی چھوٹی نظرنہیںآرہی ہے یہ دیکھ کر دولہے نے اسکے بارے میں پوچھ تاچھ کی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا ۔17مئی کو اس تعلق سے وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 363کے تحت مقدمہ کااندراج کیا تھا ۔ پی آئی سندیپ شرما کی رہنمائی میں زیر تربیت پی ایس آئی آگلاوے اور انکے معاونین نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔ 30مئی کو یہ لڑکی ایک نوجوان کے ساتھ ملی ۔ اس لڑکی کو قندہارتعلقہ کے موضع کاڑ کڑمبا دیہات کے سید علاو الدین سید صاحب عمر 20سال نے اپنے ساتھ بھگاکر بھساول لے گیاتھا ۔ اس لڑکی کی عمر 16سال 11ماہ ہونے کا ثبوت ملا ہے ۔اس نوجوان نے لڑکی کا جنسی استحصال بھی کیا ہے اسلئے پولس نے مزیددفعہ 376‘ 376(2)کا اضافہ کردیا ۔ پولس نے علاوالدین آج عدالت میں پیش کیا۔ سرکار ی وکیل نے کہا کہ ملزم کو بھساول اور آڑندی گاوں لے جاکر تفتیش کرنے کی ضرورت ہے اسلئے پولس ریمانڈ دیاجائے ۔ جج گوتم نے سید علاﺅءالدین کو 4جون تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔