بیوی کی جدائی کے غم میں نوجوان کی خودکشی

شیوپوری 31مئی۔مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے بدرواس تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے بیوی کی جدائی کے غم میں دکھی ہوکر درخت سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گرام مانگرول کے رہنے والے شیش پال (28)کی بیوی مائیکے چلی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اداس رہنے لگا تھا اور اسی وجہ سے ممکن ہے کہ اس نے یہ قدم اٹھایا ۔ذرائع نے بتایا کہ کل صبح نواجان گھر سے اپنے کھیت پر گیا تھا،جہاں دوپہر بعد اس نے درخت سے لٹک کر پھندا لگالیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading