ناندیڑ:”میں عوام کاایم ایل اے رہوں گا“:دلیپ کندکرتے

سونکھیڑ:12 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑحلقہ اسمبلی جنوب میںآزاد امیدوار دلیپ کندکرتے کے انتخابی تشہیری دفتر کاافتتاح سونکھیڑ میں ضلع پریشد ناندیڑ کے ممبرپروین پاٹل چکھلی کر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

اس موقع پر امیدوار دلیپ کندکرتے ‘ سابق سرپنچ سنیل مورے ‘ ڈاکٹرپنجاب راو دیشمکھ کے علاوہ بڑی تعداد میں ورکرس اور ووٹرس موجود تھے ۔ دلیپ کندکرتے نے افتتاحی تقریب کے شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ سابقہ 2014ءکے اسمبلی الیکشن میں وہ بہت کم ووٹوں سے ہارگئے تھے ۔اب پھر وہی موقع ملا ہے ۔

میرے ساتھ یوتھ لیڈر پروین پاٹل چکھلی کر ہیں۔ میں وعدہ کرتاہوں کہ میں عوام کا رکن اسمبلی رہوں گا ۔ سابق میں آپ نے جن لوگوں کو منتخب کیاتھا۔انھوںنے آج تک عام لوگوںسے ملاقات نہیں کی ان کے مسائل کو جاننے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ یہ عوامی نمائندے صرف میٹھی باتیں کرتے ہیں اور موبائل فون ہروقت کان سے لگا رہتاہے ۔کندکرتے نے مزید کہا کہ سابق میں جو غلطی ہوئی ہے اب اسے دوہرایا نہ جائے اورمجھے سماج اور عوام کی خدمت کرنے کاموقع دیں ۔ پروین پاٹل نے دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں ‘کندکرتے کے ساتھ ہوں آپ بھی ان کاساتھ دیں اورانھیں ایم ایل اے بنائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں