اوگاڈگو: مغربی افریقی ملک برکینیا فاسو میں ایک مسجد میں ہفتہ کو ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ اس حملے میں 16 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلموسی کے ایک گاؤں میں کچھ ہتھیاربند لوگوں نے مسجد پرحملہ کیا۔
مسجد میں گھستے ہی بندوق برداروں نے تابڑتوڑ فائرنگ شروع کردی۔ اس میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اوردو لوگ زخمی ہوگئے۔ ان بندوق برداروں کی شناخت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سالموسی کی مسجد میں یہ حملہ جمہ کی شام 7 سے 8 بجے کے درمیان کیا گیا۔