ناندیڑ:12 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس ۔راشٹر وادی کانگریس پارٹی ودیگر حلیف جماعتوں کے مہااگھاڑی کے نامزد امیدوار ڈی پی ساونت اپنی انتخابی تشہیری مہم کے دوران آج حلقہ شمال کے نیلااور چکھلی دیہاتوں کادورہ کیا ۔
گزشتہ چنددنوں سے ساونت دیہی علاقوں کادورہ کرکے ووٹر س سے بالمشافہ ملاقات کررہے ہیں ۔انھوں نے عوام سے کہاکہ کانگریس پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے مہاراشٹر میں کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہت کام کئے ۔ ناندیڑ و مراٹھواڑہ کی ترقی کے معمارآنجہانی شنکرراو جی چوہان نے ناندیڑ میں وشنوپوری ڈیم کی تعمیرکرکے فصلوں کو نئی زندگی دی ہے ۔جبکہ اشوک راوچوہان بھی اسی ترقی کے عزم کے ساتھ ہرسماج وطبقہ کی فلاح وبہبود کررہے ہیں ۔ اسلئے اشوک راو چوہان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے حلقہ شمال سے مجھے کامیاب بنائیںا س طرح کی اپیل ڈی پی ساونت نے ووٹرس سے کی ۔