ناندیڑمیں دن دہاڑے سونے چاندی کی دوکان میں ڈ کیتی

ناندیڑ:29۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)دن دہاڑے ناندیڑ کی ایک صرافہ د±کان پر ڈکیتی کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ اس واردات میں لٹیروں نے د±کان مالک کو زخمی کرتے ہوئے سونے چاندی کے زیورات اورنقد رقم لے کر راہِ فرار اختیار کی۔یہ واقعہ شہر کے دت نگر میں چہارشنبہ کی دوپہر پیش آیا۔ اس واقعہ سے علاقہ کے تاجروں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔دستیاب اطلاعات کے مطابق شہر کے انا بھاو ساٹھے چوک علاقہ دت نگر میں پوچمّا مندر کے روبرو شری سوامی سمرتھ جیولرس نامی دکان واقع ہے۔

دکان مالک مکتیشور شہانے نے حسب معمول اپنے د±کان میں موجود تھےان کی د±کان میں گراہک بھی موجودتھے کہ چہارشنبہ 29جولائی کی دوپہر ایک بجے کے قریب ایک بغیر نمبر کی ٹووہیلر موٹرسائیکل پر تین حملہ آورآئے اورد±کان میں داخل ہوگئے۔ د±کان مالک کے کچھ سمجھنے سے پہلے ہی ان لٹیروں نے د±کان کا شٹر ڈال دیا اور خنجر نکال کر د±کان مالک کودھمکایا کہ اگر چیخ وپکار کی تو یہیں پر سب کو ماردیں گے۔ان لٹیروں نے دھمکی پر اکتفا نہ کرتے ہوئے د±کان مالک کے سرپر خنجر سے وار کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔ اس کے بعد د±کان میں موجود سونے وچاندی کے زیورات اور خریداری کیلئے آئے ہوئے ایک گاہک کے پاس موجود نقد 25ہزار روپئے اس طرح لاکھوں روپئے کامال لے کر فرار ہوگئے۔ جیسے ہی شیواجی نگر پولیس کو اس واقعے کا علم ہوا ، انسپکٹر اننت نرٹے اور اسسٹنٹ انسپکٹر روی واہوڑے نے موقع کا دورہ کیااورا سکی معلومات اپنے اعلیٰ عہدیداران کو دی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے کمار مگر ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وجے پوار اور سب ڈویڑنل پولیس آفیسر دھننجئے پاٹل اپنے قافلے کے ساتھ پہنچے۔پولیس ڈاگ اسکواڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔دکان کے سامنےلگے سی سی ٹی وی کیمرے میںیہ واردات قید ہوگئی لیکن حملہ آوروںنے منھ کوکپڑے سے ڈھکا ہواتھا جس کے باعث ان کی پہچان کرنے میں بہت مشکل پیش آرہی ہے۔ایس پی نے پورے شہر میں ناکہ بندی کردی ہے اور حملہ آورجلد ہی پولیس کی گرفت میں آجانے کے یقین کا اظہار انہوں نے کیا۔ زخمی صراف مسٹر شہانے ایک خانگی دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے سرمیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کورونا وباءکو روکنے کیلئے پولیس مشنری مستقل ڈیوٹی پر ہے۔ اس کا فائدہ حملہ آور، لٹیرے، سارقوں کی جانب سے اٹھاتے ہوئے اپنی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے مختلف علاقوں میں اسکواڈز کو تعینات کردیا گیاہے۔ مکتیشور شہانے کی دی گئی شکایت پر دیر رات تین نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
دیر گئے ملی اطلاع کے مطابق اس ڈکیتی معاملہ میں ڈکیتوںکی شناخت ہوگئی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ جیل سے رہانے والے ایک مجرم نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے ڈکیتی کی یہ دلیرانہ واردات انجام دی۔ ڈاکووں میں سے ایک نے کچھ سال قبل شیواجی نگر میں ایک پولیس اہلکار پر مہلک حملہ کیا تھا۔کورونا وباءکے پس منظر میں جیلوں سے ملزمان کو رہاکیاجارہاہے اسی کے تحت اس ملزم کی بھی رہائی عمل میں آئی تھی۔غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق اس معاملہ کا اہم ملزم ویر سنگھ عرف ویرا بسرو سنگھ سردار ہے۔ وہ پولیس ملازم پر حملہ اور دیگر کئی جرائم کے سلسلے میں جیل میں قید تھا۔ چند دن قبل وہ امراوتی جیل سے رہا ہواتھا۔ اس نے اپنے ساتھی چنگیا اور رام مریبا دیوکر کے ساتھ ملر آج یہ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات انجام دی۔ پولیس ان ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔