ناندیڑمیں تمام پابندیوں کے باوجود کورونا پازیٹیو کیسزکانیا ریکارڈ‘پانچ مریض فوت

 ناندیڑ:19مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑشہر وضلع میں انتظامیہ نے مختلف پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکے ۔ لیکن اس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نظر نہیں آرہی ہے ۔ کیونکہ آ ج ناندیڑضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ضلع بھرمیں 697افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ پانچ مریض فوت ہوئے ہیں ۔ناندیڑشہری حدودمیں تین سو سے زائد پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔ جبکہ لوہا تعلقہ میں100سے زائد پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ اسلئے یہاں پر مقامی انتظامیہ نے پانچ دنوں کاجنتاکرفیونافذ کردیا ہے ۔