
ناندیڑ:24 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)وزیر آباد پولس نے موٹرسائیکل چور کوگرفتار کیا ہے اسے آج عدالت میں پیش کیاگیا ۔
چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ستیش ہیواڑے نے تین یوم یعنی 27جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔راجو سداشیو جادھو کی موٹرسائیکل نمبر MH 26 BJ 1365 سومیش کالونی سے چوری ہوئی تھی ۔ جس کامقدمہ 15 جولائی کو درج کیاگیاتھا ۔
یہ گاڑی 7تا9 جولائی کے درمیان چوری ہوئی تھی ۔اس معاملے کی تفتیش پولس حوالدا ر شیخ غوث کے سپرد تھی ۔
آج پولس حوالدار شیخ غوث’ پولس سپاہی سنتوش ‘چندرکانت برادار‘ نے گرفتار چور محمدعبدالغفور 22 سال ساکن تہرا نگر ناندیڑکو عدالت میں پیش کیااور تفتیش کیلئے پولس کسٹڈی ریمانڈ کامطالبہ کیا اورکی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی ۔
جج نے ستیش ہیواڑے نے ملزم کو 2 دن کیلئے پولس کسٹڈی ریمانڈ میں دینے کا فیصلہ سنایا ۔