ناندیڑ:کرفیو کے اختتام کے بعد بازاروں میں ہجوم تمام اصول و ضوابط بالائے طاق

chowk

ناندیڑ:24 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)آج گیارہ دنوں کے بعدناندیڑضلع میں کرفیو و لاک ڈاون کا اختتام ہوگیا ۔ آ صبح جیسے ہی بازار کھل گئے شہر کے تمام بازاروں میں عوام و خریداروں کو بے پناہ ہجوم تھااور لوگوں نے کروناکے اصول و ضوابط کو پوری طرح بالائے طاق رکھ دیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اور تاجر کورنا وباءکو روکنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

گیارہ دنوں کے بعد آج لاک ڈاون پوری طرح ختم ہوگیا ۔بازار کے اوقات شام پانچ بجے تک مقرر کئے گئے ہیں اسلئے صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک بازاروں میں ہجوم ہورہا ہے کئی جگہوں پر ٹرافک جام کے مسائل بھی پیدا ہوئے ۔

اس ہجوم کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ضلع انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار کے دن لاک ڈاون رکھنے کافیصلہ کیا ہے اسلئے آج جمعہ تھا اسکے بعد دو دنوں تک کاروبار پھر بند رہیںگے اسلئے لوگوں نے آج خریدی کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکلے

۔شہر کے اہم علاقوں وزیر آباد‘برقی چوک ‘ دیگلو ر ناکہ چوراہا‘شیواجی نگر ’راج کارنر ‘ورکشاپ کارنر جیسے اہم تجارتی علاقوں میں ٹرافک کے مسائل پیدا ہوئے۔آج دوپہر بعد زبردست بارش ہوئی جس سے بازار میں خریدی کرنے والوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔

لیکن جیسے ہی شام پانچ بجے سارا شہر سنسان ہوگیا۔کل ہفتہ اور اتوار کے دن لاک ڈاون رہے گااسلئے بازار بند رہیں گے۔