ناندیڑ:مندر کے پجاری نے شادی شدہ خاتون کی عصمت ریز ی کی

ناندیڑ:12 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز): ایک پجاری جس نے 40 سالہ شادی شدہ خاتون کی نہانے کے دوران چوری سے تصویر کشی کی اورپھر اسے سماج میں پھیلانے کی دھمکی دے کرخاتون کوجنسی تشدد تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کی جوان بیٹی کو بھی اپنی ہوس کانشانہ بنانے کی کوشش کی ۔اس سلسلے میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں پجاری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن حدود کے علاقے گوپال چاو¿ڈی کی 40 سالہ شادی شدہ خاتون کو گوپال چاوڑی علاقے کے تلجا بھوانی دیوی مندر کے ‘پجاری’ شریپاد دیواکر دیش پانڈے (ساکن ہڈکو ، ناندیڑ) نے مسلسل جنسی تشدد کانشانہ بنایا۔جس دن وہ گھر میںنہا رہی تھی ، ملزم دیش پانڈے نے خفیہ طور پر اس کی تصویر کھینچی۔ اس کے بعد پجاری نے اس تصویر کوسما ج میںوائر ل کرنے کی دھمکی دے کراسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔جب کبھی خاتون اسکی مخالفت کرتی تو وہ دھمیکیاں دیتا تھااورپھر یہ بھی جھانسہ دیاکہ وہ اسکے ساتھ شادی کرلے گا اور اسکے بچوں کی کفالت بھی کرے گااور بھی کہتا کہ ” بھگوان نے مجھے تمہارے لئے بھیجا ہے۔“ اسلئے اس بارے میں کسی کو کچھ بھی بتایاتو قتل کرنے کی دھمکی دیتاتھا۔

اس دوران متاثرہ خاتون حاملہ ہوگئی ہے لیکن ملزم پجاری نے اسکے پیٹ میں لات مارکر بچے کو نقصان پہنچایا۔متاثرہ خاتون کی 20 سالہ بیٹی پر بھی پجاری کی نیت خراب ہوگئی اوراسے بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔وہ لڑکی کے موبائل پر فحش پیغامات اور تصاویر بھیجتاتھا ۔پولس نے فریادی خاتون کی شکایت پر ملزم پجاری کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیاہے۔ معاملے کی تفتیش اے پی آئی وشواجیت کسالے کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ جون کے مہینہ میںمتاثرہ خاتون نے پجاری کے خلاف پولس میںشکایت دی تھی لیکن اس وقت مقدمہ درج نہیں کیاگیا لیکن اب سماجی تنظیموں نے پولس سے ربط قائم کیاجس کے بعد مقدمہ درج کیاگیا ۔