ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز) مصطفی حسین سروری عرف کمال سروری کا اج 21 فروری بروزِ جمعہ کو جالنہ میں انتقال ہوگیا۔مرحوم کے برادر خورد تجمل حسین سروری نے اس افسوسناک خبر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بڑے بھائی مصطفی سروری گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔
ان کی نماز جنازہ اج پعد نماز جمعہ نورانی مسجد جالنہ میں پڑھی گئی اور تدفین شیر شاہ سوری قبرستان میں عمل میں ائی۔
پروردگار عالم سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور روز محشر ان کا نامہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دے اور ان کے اہل خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔