ناندیڑ:لا ک ڈاون میں بیکاری سے تنگ آکرایک شخص کی خودکشی

download (1)ناندیڑ: 5۔جون (۔ورق تازہ نیوز)لاک ڈاون میں بیکاری سے تنگ آکر ایک 39 سالہ شخص نے اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولس رپورٹ کے مطابق شہر کے امبانگر میں مادھو کھلارے نامی شخص جو جے سی بی ڈرائیور تھانے مالی پریشانیوں سے تنگ کر 3جون کی صبح اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ہوائی اڈہ پولس اسٹیشن میں اتفاقی موت کاواقعہ درج کرلیاگیا ہے۔پی ایس آئی گواڑے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔ کرونا مرض کو پھیلنے سے روکنے کےلئے حکومت نے ساری ریاست میں لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔ لاک ڈاون ہونے کئی کاروبار ٹھپ پڑگئے ہیں اور مزدور اور موٹرگاڑیاں چلانے والے ڈرائیور بیکار ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading