ممبئی: 5 جون ( یو این آئی )ایک درجن سے زائد اضلاع میں تباہی مچانے اور6 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے گردابی طوفان نسرگ گزرنے کے دو دن بعد ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک کشتی پر سوار رائے گڑھ کا دورہ کیا،جو مہاراشٹر میں اس طوفان سے بدترین طور پر متاثر ہوا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے 100 کروڑ روپیوں کی عارضی مدد کا اعلان آج بروزجمعہ کو کیا۔
میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ "یہ امدادی پیکیج نہیں ہے ،” لیکن ضلع بھر کو امدادی کاموں کے لئے دی جانے والی صرف ایک ابتدائی رقم مکمل پیکج کے اعلان سے قبل ضروری کاموں کی تکمیل کے لیے ہے۔
ٹھاکرے نے کہا کہ لوگوں کے تباہ شدہ مکانات کی مرمت کے علاوہ بجلی اور ٹیلی مواصلات کی لائنوں کی بحالی پر بھی ترجیح دی جارہی ہے۔
ضلع کے کچھ انتہائی تباہ کن علاقوں کے دورے کے بعد ، ٹھاکرے نے کہا کہ ’پنچنمہ‘ تیار کرنے کا کام دو دن کے اندر اندر کرنےکا حکم دیا گیا ہے ۔کیونکہ بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ تاہم ، فوری امداد کے طور پر ، انہوں نے ضلع کلکٹریٹ کے ذریعے 100 کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ٹھاکرے نے کہا ، "ہم نے یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کی کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ، لیکن بدقسمتی سے ، طوفان میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔” انہوں نے کسانوں اور ماہی گیروں کو بھی مکمل مدد کی یقین دہانی کروائی جو اپنی فصلوں یا ماہی گیری کشتیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ، اور یقین دلایا کہ جس کسی کا بھی نقصان ہوا ہے حکومت کسی کو بھی محروم نہیں رکھے گی، ۔
اس سے پہلے ، ٹھاکرے نے جنوبی ممبئی سے واقع علی باغ تک ایک گھنٹہ تک ایک بو کشتی کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ساتھ وزرا آدتیہ ٹھاکرے ، اسلم شیخ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اے کے سنگھ اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔رائے گڑھ میں ، انہوں نے سرپرست وزیر ادیتی ٹٹکیر ، کلکٹر ندھی چودھری ، پولیس سپرنٹنڈنٹ انیل پاراسکر اور دیگر کے ہمراہ،کچھ تباہ حال دیہاتوں کے آس پاس جاکر قدرتی آفات کا سامنا کرنےلوگوں سے ملاقات کی اور طوفان کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر انکی ہمت اور بہادری کو سراہا اور حکومت اور انتظامیہ کی مدد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے ساتھ ہی نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بھی اعلی حکام کے ہمراہ پونے ضلع کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔واضح رہے کی جمعرات کے روز ، وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور ضلع میں بجلی کی فراہمی کی بحالی کی کوششوں کو اولین ترجیح پر ہدایت کرنے کے لئے رائے آباد کا دورہ کیا تھا۔رائے گڑھ میں ، سرکاری تخمینے کے مطابق کچھ لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، جب کہ تقریبا 13000 ‘کچے’ مکانات ملبے کے ڈھیر ہو گئے ، ایک لاکھ سے زیادہ درخت اکھڑ گئے ، ہزاروں بجلی کے کھمبے ، 14 بجلی گھر اور 1962 ٹرانسفارمر تباہ ہوگئے ، 500 موبائل ٹاور گر گئے ، ماہی گیری کی 10 کشتیوں کو نقصان پہنچا ، 5033 ہیکٹر سے زیادہ کھیتوں کے علاوہ 12 ایکڑ پر فش فارم تباہ ہوگئے ہیں۔ٹھاکرے نے کل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تمام ڈسٹرکٹ کلکٹرس اور ڈویژنل کمشنرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میٹنگ کی اور ہدایت کی کہ حکومت کو متاثرہ لوگوں کی امداد میں توسیع کے ل تمام پنچناموں کو 2 دن کے اندر مکمل کرنا ہوگا۔ریلیف اور بحالی وزیر وجئے وڈیٹیور نے کہا ہے کہ لگ بھگ 13 تا 14 اضلاع ،یا مہاراشٹر کے 36 اضلاع میں سے ایک تہائی سے زیادہ اس نسرگ طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ ہرجانے کی تشخیص کے لئے ہفتے کے روز دورے پر جائیں گے۔ریاست کے مختلف حصوں میں طوفان کے غصے سے بچنے کے لئے نشیبی علاقوں یا خطرہ زدہ علاقوں سے لگ بھگ 76200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔