امریکہ کی ناک کے نیچے سے ایران نے نکالا اپنا ’سپر ٹینکر‘ آبنائے ہرمز کے ذریعے پار کرلیا 2 ہزار کروڑ روپے کا تیل

امریکہ اور ایران کے درمیان سمندر میں آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ اس دوران ایک رپورٹ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی ہے۔ مانیٹرنگ فرم ’ٹینکر ٹریکرس ڈاٹ کوم‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا ایک بہت بڑا تیل کا جہاز امریکی بحریہ کی سخت ناکہ بندی اور ٹریکنگ سسٹم کو چکمہ دے کر بحفاطت باہر نکل گیا ہے۔ ایران کا یہ جہاز اب مشرق بعید کے سمندری علاقے میں پہنچ گیا ہے۔ اس واقعہ سے جہاں امریکی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے وہیں امریکی بحریہ کی چوکسی پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمندر میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

میرین مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کا ویری لارج کروڈ کیریئر(وی ایل سی سی) ’’ایچ یوجی ای‘‘ (آئی ایم او 9357183) ایک ہفتہ قبل سری لنکا کے قریب آخری بار دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس کی نقل و حرکت خفیہ ہو گئی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹینکر اس وقت انڈونیشیا کے لومبوک آبنائے سے گزرتے ہوئے ریاؤ جزائر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

جہاز پر تقریباً 19 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے جس کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹینکر کی جانب سے ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے کے لیے ممکنہ طور پر مخصوص تکنیکی طریقے اختیار کیے گئے جس کے باعث اس کی درست لوکیشن کچھ عرصے تک معلوم نہ ہو سکی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading